آيا ہے رمضان ، جاگ اٹھا ايمان
ہر نيكى آزاد ہوئى اور قيد ہوا شيطان
فجر سے گھنٹوں پہلے ہر گھر ميں ہے بيدارى
نيند سے سب كو نفرت ہے اور سحرى سب كو پيارى
بچے تك اٹھ بیٹھے اللہ كى ديكھو شان
ہر نيكى آزاد ہوئى اور قيد ہوا شيطان
آيا ہے رمضان ، جاگ اٹھا ايمان
قبر ميں كام نہ آئیں گے يہ سونا چاندى نوٹ
اب بھی وقت ہے كر لو تم دور عمل كا كھوٹ
اس رمضان ميں پڑھ لو تم تفسير القرآن
ہر نيكى آزاد ہوئى اور قيد ہوا شيطان
آيا ہے رمضان ، جاگ اٹھا ايمان