window 10

Previous topicNext topic
User avatar
umerfarooq
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 575
Joined: 16 Jan 2014, 7:24 pm

window 10

Post by umerfarooq »

Image

کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کی ابتدائی معلومات پیش کی ہیں۔

یہ ونڈوز کے موجودہ کمپیوٹر آپریٹنگ نظام ونڈوز 8 کی جگہ لے گا۔

یہ آپریٹنگ سسٹم موبائل فون، ٹیبلٹ، پی سی، ایکس باکس گیمز کنسولز وغیرہ جیسے مختلف قسم کے آلات کے لیے کارآمد ہوگا اور اسے سنگل سٹور سے فروخت کیا جائے گا۔

اس میں ایک بار پھر سے سٹارٹ مینو واپس آیا ہے جو ونڈوز 8 سے ہٹا لیا گیا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سٹارٹ مینو کی واپسی اور ان سہولتوں کی فراہمی کا مقصد ونڈوز 7 اور ونڈوز8 کے صارفین کو ہم آہنگی کا احساس دلانا ہے۔

اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں صارفین کے پسندیدہ ایپلیکیشنز کی ایک فہرست کے علاوہ لائیو ٹائلز بھی ہوں گے اور ٹائلز اور مینو کے عنوانات کے سائز میں تبدیلی لانے کی سہولت ہوگی جیسا کہ پی سی اور ٹیبلٹ کے لیے ونڈوز 8 میں دستیاب تھی۔


Image


اس کے ذریعے تازہ ای میلز، فیس بک میسیجز اور موسم کی پیش گوئیوں کی اپ ڈیٹس سے متعلق ایپلیکیشنز کی جاری کردہ تازہ معلومات فوری طور پر حاصل ہو سکیں گی۔

اس آپریٹنگ سسٹم کا رویہ اس بات پر منحصر کرے گا کہ یہ کس چیز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

اپنے پیش رو آپریٹنگ سسٹم کے برخلاف اس کے صارفین کو ڈیسک ٹاپ موڈ سے ٹچ فوکسڈ موڈ کے متبادل میں منتقل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ونڈوز8 کی اپنے گذشتہ ورژن سے بہت زیادہ مختلف ہونے کے لیے تنقید ہوئی تھی اور اس وجہ سے بہت سی تنظیمیں اس سے دور ہی رہیں۔

پہلے اس میں سٹارٹ بٹن نہیں تھا لیکن بعد میں جب اس میں یہ بٹن شامل کیا گیا تو یہ یا تو ٹچ فوکسڈ انٹر فیس پر جاتا تھا یا پھر ماؤس پریس نظام پر جبکہ نئے نظام میں دونوں پر بر وقت جانا ممکن ہوگا۔

اس کے اجرا کے تقریباً ایک سال بعد ہی کمپنیوں نے اپنے آئی ٹی عملے کو اس کی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کا موقع دیا تھا لیکن دو سال بعد ہی وہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا تاہم اب بھی اس بہت کم اپنایا جا رہا ہے
۔

Image


فوریسٹر کمپنی کے ڈیویڈ جانسن کا جو مائیکروسافٹ پر نظر رکھتے ہیں، کہنا ہے کہ ’مائیکرو سافٹ کے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ وہ ونڈوز 10 کو درست رکھے۔‘

’ونڈوز 8 ابھی پانچ میں سے صرف ایک کمپنی میں ملازموں کو فراہم کرایا جا رہا ہے۔ ڈیسک ٹاپ کے ماحول والی کمپنیوں میں ابھی بھی ونڈوز 7 ہی اصلی معیار ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’دنیا بھر میں پھیلے ٹیکنالوجی کے صارفین کے لیے بہترین اور جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کراتے رہنے کے لیے مائکروسافٹ کو متبادل کی ضرورت تھی اور ونڈوز 10 ان کی بہترین پیشکش ہے۔‘

تازہ سروے کے مطابق مجموعی طور پر پی سی کی دنیا میں صرف 13 فیصد کمپیوٹرز پر ونڈوز 8 سسٹم استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس کے برعکس 50 فیصد کمپیوٹروں پر ونڈوز 7 اور 24 فیصد کمپیوٹرز پر ونڈوز ایکس پی استعمال ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ اب مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی کو سپورٹ نہیں کرتی
۔

Image




مسٹر جانسن کا کہنا ہے کہ سٹارٹ مینو کی از سر نو شمولیت سے ونڈوز10 کی بہتر کارکردگی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ ’یہ ناگزیر اور اہم ہے۔‘

اس ہفتے کے آخر میں مائکروسافٹ لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کے لیے اپنے شروعاتی صارفین کو ونڈوز کا ’ٹیکنیکل پریویو‘ فراہم کرے گا۔

امریکہ سے ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے بی بی سی کے نمائندے رچرڈ ٹیلر کا کہنا ہے کہ ’حتمی طور پر ونڈوز 10 کی کامیابی اس کی کارکردگی پر منحصر ہوگی لیکن اتنا ضرور ہے کہ نئی قیادت میں مائیکروسافٹ یہ ظاہر کر رہی ہے کہ وہ لوگوں کی بات سن رہی ہے۔‘

ان کے مطابق ’اگر اسے اینڈروئیڈ اور ایپل کی پیش قدمی کو روکنا ہے اور حسب حال بنے رہنا ہے تو اسے عوام کی بات سننی پڑے گی۔
عمر فاروق
User avatar
umerfarooq
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 575
Joined: 16 Jan 2014, 7:24 pm

Re: window 10

Post by umerfarooq »

Image
عمر فاروق
User avatar
umerfarooq
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 575
Joined: 16 Jan 2014, 7:24 pm

Re: window 10

Post by umerfarooq »

PC requirements to install Windows 10

Processor: 1 gigahertz (GHz) or faster.

RAM: 1 gigabyte (GB) (32-bit) or 2 GB (64-bit).

Free hard disk space: 16 GB.

Graphics card: Microsoft DirectX 9 graphics device with WDDM driver.
عمر فاروق
Previous topicNext topic

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarClaude [Bot] and 4 guests