
New video attachment files will be processed automatically for better playback
موبائیل فون آپریٹرز کا صارفین پر عائد ٹیپ کال چارجز ختم کرنے
موبائیل فون آپریٹرز کا صارفین پر عائد ٹیپ کال چارجز ختم کرنے
ملک میں کام کرنے والے موبائیل فون آپریٹرز نے صارفین پر عائد کردہ ٹیپ کال چارجز ختم کرنے سے انکار کر دیا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے کمرشل آفیرز ڈویژن موبائیل فون کمپنیوں کی طرف سے صارفین پر عائد کردہ ٹیپ کال چارجز کو ختم کرنے کی تحریری ہدایت کی تھی جس پر موبائیل فون آپریٹرز نے پی ٹی اے کو جواب دیا ہے کہ ملک میں موبائل کمپنیاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے ٹیرف کو بھی ریگولیٹ نہیں کیا ان حالات میں وہ صارفین پر عائد کئے جانیوالے ٹیپ کال چارجز ختم نہیں کر سکتے اور وہ اسے جاری رکھیں گے ۔ واضح رہے کہ موبائیل فون آپریٹرز نے 25 دسمبر 2013 ء سے موبائیل صارفین پر ہر کال کے ساتھ دس پیسے ٹیپ کال چارجز کی وصولی شروع کی جو بمعہ ٹیکس صارفین کو ہر کال کے ساتھ 12 پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں چاہے وہ کال ایک سیکنڈ کی ہو یا ایک گھنٹے کی ہو موبائیل فون کمپنیاں روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ پیکج کے حامل صارفین سے بھی ہر کال پر ٹیپ کال چارجز وصول کر رہی ہیں۔


-
sharbatali_king
- Vip

- Posts: 2706
- Joined: 06 Feb 2014, 3:45 pm
Re: موبائیل فون آپریٹرز کا صارفین پر عائد ٹیپ کال چارجز ختم
good work
I AM KING
IF YOU LIKE MY POST PRESS THANKS
IF YOU LIKE MY POST PRESS THANKS
Who is online
Users browsing this forum:
Amazon [Bot],
Apple [Bot],
Claude [Bot] and 77 guests
