لکڑ ہارا اپنی بیوی کے ساتھ دریا کنارے جا رہا تھا کہ اس کی بیوی دریا میں گر گئی۔ اس نے گڑگڑا کر دعا مانگی۔ دریا میں ہلچل ہوئی اور جن ایک بہت ہی خوبصورت اور نوجوان لڑکی کو لے کر حاضر ہوا اور اس سے کہنے لگا "کیا یہ تمہاری بیوی ہے؟"
لکڑ ہارے نے فوراً ہاں کر دی کہ ہاں یہی میری بیوی ہے۔
جن کو غصہ آیا اور کہنے لگا۔ تم نے جھوٹ بولا ہے۔ تمہیں اس کی سزا ملنی چاہیے۔
لکڑ ہارا گڑگڑا کر بولا، پہلے میری بات سُن لو پھر جو چاہے مجھے سزا دینا۔
جن کی رضامندی پر لکڑ ہارا بولا، پچھلی دفعہ جب میرا کلہاڑا دریا میں گر گیا تھا تو تم نے مجھے اپنے اصلی کلہاڑے کی شناخت پر مزید دو عدد کلہاڑے میری ایمانداری کے انعام میں دیئے تھے۔
اب اگر میں پہلے والی لڑکی کو شناخت نہ کرتا تو تم دوسری لڑکی دکھا کر پوچھتے، میں اسے بھی شناخت نہ کرتا پھر تم میری اصلی بیوی کو لے آتے اور میں اسے شناخت کر لیتا تو تم پہلی دو بھی مجھے انعام کے طور پر دے دیتے۔
میں تو ایک کو بڑی مشکل سے برداشت کر رہا ہوں، تین تین کو کیسے برداشت کرتا، اس لیے میں نے جلدی سے پہلی پر ہی اکتفا کیا تھا۔
حاصل کلام : خود اخذ کریں