AAO DEEN SEEKHAIN
-
- Registered Member
- Posts: 426
- Joined: 28 Nov 2014, 9:52 am
- Location: -=SUKKUR=-
AAO DEEN SEEKHAIN
زبان پر قابو رکھوحضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتےہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ حقیقت یہ ہے کہ جب بندہ اپنی زبان سے کوئی ایسی بات نکالتا ہے جس میں حق تعالیٰ کی خوشنودی ہوتی ہے تو اگرچہ بندہ اس بات کی اہمیت کو نہیں جانتا لیکن اللہ تعالیٰ اس کے سبب سے اس کے درجات بلند کر دیتا ہے یعنی اگرچہ وہ بندہ اپنی اس بات کی قدر و اہمیت سے واقف نہیں ہوتا اور اس کو ایک نہایت سہل اور معمولی درجہ کی بات سمجھتا ہے مگر حق تعالیٰ کے نزدیک وہ بات بہت بلند پایہ اور بڑے مرتبہ کی ہوتی ہے اسی طرح جب بندہ کوئی ایسی بات زبانسے نکالتا ہے جو حق تعالیٰ کی ناخوشی کا ذریعہ بن جاتی ہے تو اگرچہ وہ بندہ اس بات کی اہمیت کو نہیں جانتا یعنی وہ اس بات کو بہت معمولی سمجھتا ہے اور اس کو زبان سے نکالنے میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتا لیکن حقیقت میں وہ بات نتیجے کے اعتبار سے اتنی ہیبت ناک ہوتیہے کہ وہ بندہ اس کے سبب سے دوزخمیں گر پڑتا ہے۔ )بخاری( اور بخاری و مسلم کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ وہ اس کے سبب سے دوزخ میں اتنی دور سے گرتا ہے جو مشرق و مغرب کےدرمیانی فاصلہ سے بھی زیادہ ہے یعنی وہ جہاں سے دوزخ میں گرے گا وہ دوزخ جس جگہ جا کر گرے گا ان دونوں کے درمیان اتنا طویل فاصلہ ہے جتنا مشرقو مغرب کے درمیان بھی نہیں ہے۔
Antenna focused towards105.5*E 95.0*E 93.5*E 38*E*91E*100E*nilesat7*w3*78E*76E*68E*83E*88E*49E*26E*45E*85E
Who is online
Users browsing this forum: Claude [Bot] and 3 guests