سرفراز کے چھکے پر وسیم اکرم نے بھی ”چھکا“ مار دیا

Previous topicNext topic
User avatar
-=Abid Gabol=-
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 845
Joined: 21 Nov 2013, 8:09 am
Location: Alipur Janubi Punjab

سرفراز کے چھکے پر وسیم اکرم نے بھی ”چھکا“ مار دیا

Post by -=Abid Gabol=- »


پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح پر جہاں عوام انتہائی خوش ہیں وہیں سابق کرکٹرز بھی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اس میچ میں سرفراز احمد کے شاندار 49 رنز اور وکٹ کے پیچھے 6 کیچز کی دھوم بھی پوری دنیا میں مچ گئی ہے۔ پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر اور کمنٹیٹر وسیم اکرم بھی سرفراز احمد کی بیٹنگ سے خوب محظوظ ہوتے رہے اور کمنٹری باکس میں بیٹھے ایسے الفاظ کا استعمال کرتے رہے کہ جن پر ان کے ساتھی کمنٹیٹر ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔ سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے آل راﺅنڈر جے پی ڈومنی کو ایک ہی اوور میں 3 انتہائی شاندار چھکے مارے اور اس دوران وسیم اکرم کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ سرفراز احمد نے جونہی دوسرا چھکا مارا تو انہوں نے اپنے روائتی انداز میں یہ الفاظ استعمال کئے ”شاٹ یار“ جس پر ان کے ساتھی کمنٹیٹرز ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے جس کے بعد وسیم اکرم نے فوراً انگریزی میں بھی ان کے شاٹ کی تعریف کر دی تاکہ وہ حضرات جو اردو نہیں سمجھتے وہ بھی سرفراز کیلئے ان کے تعریفی کلمات کو سمجھ سکیں۔
Previous topicNext topic

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarClaude [Bot], User avataredward, User avatarYandex [Bot] and 37 guests