بیوی کی تلاش

Previous topicNext topic
User avatar
Muhammad ayaz
Moderator
Moderator
Posts: 8601
Joined: 17 Jun 2013, 12:44 am
Location: QUETTA PAKISTAN
Has thanked: 2527 times
Been thanked: 3394 times

بیوی کی تلاش



Post by Muhammad ayaz »


بیوی کی تلاش
***********
دیکھنے میں لگ رہا ہُوں بیس کا
ہو گیا ہُوں اس برس چالیس کا
سوچتا ہُوں عقد کر کے دیکھ لوں
ایک دن مرنا ہے مر کے دیکھ لوں
بیوی لانی ہے مجھے وہ چھانٹ کر
رکھ سکوں گھر میں جسے مَیں ڈانٹ کر
جسم اُس کا بعد میں پھولے نہیں
جب چلے سیدھی رہے جھولے نہیں
جیب اُس کے باپ کی خالی نہ ہو
ماں باپ کالے ہوں وہ کالی نہ ہو
کم سے کم سر کے تو سیدھے بال ہوں
آنکھیں نیلی اور کلے لال ہوں
ہر طرف سے چاہے ہیوی ویٹ ہو
عمر کم ہو، کم زباں، کم پیٹ ہو
بات کرتی ہو ہمیشہ پیار سے
نرس جیسے کرتی ہے بیمار سے
بہنیں چاہے جتنی ہوں بھائی نہ ہو
ریڈیو، ٹی وی پہ وہ آئی نہ ہو
ایک طرف چادر وہ لٹکاتی نہ ہو
ویسٹ اوپن کپڑے سلواتی نہ ہو
شعر کہہ لیتی ہو وہ آرام سے
جن کو چھپواؤں مَیں اپنے نام سے
مَیں ملوں جس سے بھی وہ بولے نہیں
راز میرے جان کر کھولے نہیں
ہو غزل لمبی سخن موٹا سا ہو
شعر وزنی قافیہ چھوٹا سا ہو
بیوی اس صورت کی مجھ کو چاہیے
ہو نظر میں کوئی تو فرمائیے
:cheers:
OCTAGON SF-8008 4K UHD TWIN S2X
ICONE IRON PRO 4K UHD
FUNNY BOX
SONY 65 INCH 80J 4K ANDROID TV
Previous topicNext topic

Who is online

Users browsing this forum: User avatarBing, No User AvatarClaude, User avatarYandex and 16 guests