FUTURE INTERNET VIA FACE BOOK

Previous topicNext topic
User avatar
asad007
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 956
Joined: 17 Jun 2013, 10:59 pm
Location: UAE
Has thanked: 2 times
Been thanked: 8 times

FUTURE INTERNET VIA FACE BOOK

Post by asad007 »

فیس بک نے دنیا بھر میں تیز ترین انٹرنیٹ سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈرون طیاروں کا سہارہ لینے کا ارادہ کیا ہے۔
فیس بک نے شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرون طیارے بنانے والی کمپنی ’’ٹائی ٹن ایرو سپیس‘‘ کو خریدنے کا ارادہ کیا ہے ، جو شمسی توانائی کے ڈرون طیارے بناتی ہے، جو بغیر کسی ایندھن کے خلاء میں 5سال تک رہ سکتے ہیں۔
فیس بک کا اس کمپنی کو خریدنے کا مقصد دنیا بھر میں انتہائی تیز ترین انٹریٹ فراہم کرنا ہے ۔ خاص طور پر ایشیا کے اُن ممالک میں جہاں انٹرنیٹ بہت سست روی سے چلتا ہے ۔ ان ممالک میں پاکستا ن بھی شامل ہے۔ فیس بک اگلے چند سالوں میں دنیا بھر کے پانچ ارب انسانوں کو مفت یا انتہائی کم قیمت پر تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں وہ 11ہزار ڈرون طیارے فضا میں چھوڑے گا۔
یہ اقدام فیس بک کی سرپرستی میں چلنے والے ذیلی ادارے Internet.orgکے تحت کیا گیا ہے، جسکا مقصد دنیا بھر کے شہریوں کو انٹرنیٹ کی بروقت فراہمی یقینی بنانا ہے۔ Internet.orgکے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ دنیا بھرمیں انٹرنیٹ کا معیار ایک ہونا چاہئے،تاکہ دنیا بھر میں تعلیم، صحت، کاروبار، کاشتکاری کے مواقع ایک ہی طرح کے ہوں ۔
فیس بکSolara 60ڈرون میں بہت دلچسپی رکھتا ہے، جو بغیر کسی ایندھن کے 65ہزار فٹ کی بلندی پر مسلسل پانچ سال کے لیے پرواز کر سکتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ طیارہ 250پاؤنڈ وزنی کمیونکیشن آلات بھی اپنے ساتھ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فیس بک کی طرف سے فلحال یہ بات سامنے نہیں آئی کہ اس انٹرنیٹ کی قیمت ہر ایک کی پہنچ میں ہوگی یا نہیں۔ لیکن فیس بک کے مطابق اس انٹرنیٹ پر تعلیمی، میڈیکل ، موسم، زراعت، وکی پیڈیا، فیس بک اور پیغامات ارسال کرنے والی ویب سائیٹس اور اپلیکیشنز کو مفت فراہم کیا جائے گا۔اور دنیا بھر کے پانچ ارب افراد ان سے مفت سہولت اٹھا سکیں گے
Previous topicNext topic

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarAmazon [Bot], No User AvatarClaude [Bot], User avatarYandex [Bot] and 116 guests