پاکستان سے چائے بنانے کی ترکیب لیتے آںا

User avatar
virk
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 603
Joined: 24 Jan 2016, 7:34 am
Location: Punjabღ
Has thanked: 61 times
Been thanked: 219 times
Contact:

پاکستان سے چائے بنانے کی ترکیب لیتے آںا

#1



Post by virk »

بھارتی پائلٹ ابھینندن نے اہلیہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستانی چائے کی تعریف کی تو تنوی مرواہ نے فوراََ چائے کی ترکیب لانے کا کہہ دیا
پاک فضائیہ نے 27فروری کو حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے جب کہ ایک بھارتی پائلٹ ابھینندن کو زندہ گرفتار کر لیا تھا جسے بعدازاں رہا کر دیا گیا تھا۔تاہم اب ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب بھارتی پائلٹ کی اہلیہ سے ٹیلیفونگ گفتگو کرائی گئی تو ان کی اہلیہ نے پوچھا کہ وہ بچوں کو کیا بتائیں کہ ان کے والد کہاں ہیں۔
جس پر بھارتی پائلٹ نے کہا کہ بچوں کو بتاؤ ان کے پاپا جیل میں ہیں۔گفتگو کے درمیان بھارتی پائلٹ کی اہلیہ تنوی مرواہ نے پاک فوج کی جانب سے شئیر کی گئی ابھینندن کی ویڈیو پر ایک چھوٹا سا مذاق بھی کیا جس میں بھارتی پائلٹ کو چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔


ابھینندن کی اہلیہ نے پوچھا کہ چائے کیسی تھی ؟ تو ابھینندن نے جواب دیا کہ اچھی تھی۔

جس پر تنوی نے پوچھا کہ مجھ سے بھی اچھی بنائی تھی تو ابھینندن نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہاں یہ چائے بہتر تھی۔جس پر بھارتی پائلٹ کی بیوی نے فوراَ کہا کہ پھر چائے بنانے کی ترکیب لیتے آنا۔واضح رہے 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کیا۔ پاک فوج نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور حراست میں لے لیا تھا۔
تاہم یہاں پر دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی پائلٹ کے ساتھ پاک فوج کے رویے کی دنیا بھر میں تعریف کی گئی جس کا اعتراف خود بھارتی پائلٹ نے بھی کیا۔بھارتی پائلٹ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں اسے چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ ابھینندن نے پاکستانی چائے کی چسکیاں بھرتے ہوئے پاک آرمی کے حسن سلوک کی تعریف کی اور چائے کے ذائقے کی بھی تعریف کی۔تاہم اس کے بعدبھارتی پائلٹ کی چائے پینے کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں تھیں۔
پاکستان زندہ باد پاینده باد

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarBaidu, User avatarGoogle Adsense, User avatarYandex and 272 guests