پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان

User avatar
virk
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 603
Joined: 24 Jan 2016, 7:34 am
Location: Punjabღ
Has thanked: 61 times
Been thanked: 219 times
Contact:

پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان

#1



Post by virk »

پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان، وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ سال 2025 تک پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروا دی جائے، پے پال کو بھی پاکستان میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے اسلام آباد مین ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے اہم ترین اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ 2025 تک ملک میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروا دی جائے۔ پوری دنیا اب روایتی کرنسی میں لین دین کو چھوڑ کر ڈیجیٹل کرنی کی جانب راغب ہو رہی ہے، اس لیے پاکستان میں بھی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


وزیر خزانہ اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ پے پال کمپنی بھی جلد سے جلد پاکستان میں آپریشنز کا آغاز کر دے۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ کرنسی کی مضبوطی اچھی معیشت جانچنےکاپیمانہ نہیں ہے۔ نقصان تب ہوتا ہےجب مصنوعی طریقےسےروپے کی قیمت مستحکم رکھی جائے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ گرےاکانومی کادرست اندازہ نہیں لیکن اس کا حجم بہت زیادہ ہے۔ معیشت کی بہتری کےلیےبنیادی اصلاحات کررہےہیں۔ بےنامی اکاؤنٹس معاملے پراسٹیٹ بینک اورایف بی آرکےدرمیان اختلاف ختم ہوگئے۔ لوگ اگر ٹیکس ایمنسٹی سےفائدہ نہہیں اٹھائیں گے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
پاکستان زندہ باد پاینده باد

Who is online

Users browsing this forum: User avatarApple, No User AvatarDot, User avatarGoogle and 243 guests