خوشبودار لذیذ کافی

User avatar
-=Abid Gabol=-
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 845
Joined: 21 Nov 2013, 8:09 am
Location: Alipur Janubi Punjab
Contact:

خوشبودار لذیذ کافی

#1



Post by -=Abid Gabol=- »

جس طرح چائے پینے والے روزانہ 4-5کپ چائے پئیے بنا سکون محسوس نہیں کرتے اسی طرح کافی پسند کرنے والے افراد کی صبح گرما گرم کافی کے بناء ادھوری محسوس ہوتی ہے اور اگر وہ صبح سویرے اپنی پسندیدہ کافی کا ایک کپ نوش جان نہ کر لیں تو پھر کافی کی یہ کمی پورا دن انہیں پژمردہ و بے چین کیے رکھتی ہے لیکن اپنے مارننگ کپ )Morning Cup( سے لطف اندوز ہونے ولاے یعنی کافی کپ پینے والے شوقین افراد سے اگر یہ پوچھا جائے کہ وہ کیا ان اصولوں پر عمل کرتے ہیں جنہیں ”کافی لاز“ )Coffee Laws(کہا جاتا ہے تو وہ حیرانی سے آپ کی شکل دیکھنے لگیں گے۔ ”کافی لاء یا کافی پینے کے قوانین“ یہ الفاظ آپ کیلئے بھی اتنے ہی حیران کن ہوں گے جتنی حیران میں ہوئی تھی۔ بھلا اسپریسو، لاتھے )lathe(، موکا)Moka( اور کیپچینو )Cappchino(پیتے وقت اصول و قوانین کی بات کہاں سے آگئی! لیکن جناب یہ کافی نوش کرنے کے حوالے سے سو فیصد سچ ہے اور طبی لحاظ سے بھی اس کے کچھ کہے ان کہے قوانین ضرور موجود ہیں کچھ لوگوں کے خیال میں یہ مفروضہ )Myth(بھی قرار دیا جاتا ہے۔ بہر حال وجہ چاہے جو کوئی بھی ہو، زیرِ نظر مضمون میں ہم کافی پینے کے حوالے سے وہ مفید معلومات فراہم کررہے ہیں جنہیں اگر آپ کافی کا گرما گرم مگ تھامتے ہوئے یاد رکھیں گے تو یہ آپ کی صحت کے لیے بہت مفید ہوں گی۔
کافی کو فریزر میں رکھنا کیا کافی کو فریش رکھتا ہے؟
میں نے اکثر خواتین کو دیکھا ہے کہ وہ کافی کے جارز کو فریج یا فریزر میں کرھ دیا کرتی ہیں۔ وہ ایسا شاید اس لیے کرتی ہیں کہ ان کے خیال میں فریج یا فریزر میں کافی رکھنے سے اس کے دانے کافی عرصے تک فریش رکھے جاسکتے ہیں۔ جبکہ حقیقتاََ یہ اتنی بڑی غلطی ہے جو آپ کے کافی کے قیمتی دانوں کی بربادی کا باعث بن جاتی ہے۔ دراصل بے انتہا خوشبودار ہونے کی صلاحیت کے حامل کافی کے دانوں میں کسی بھی قسم کی مہک کو اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت اپنی خوشبو سے بھی زیادہ شدید ہوا کرتی ہے چاہے آپ جس جار میں کافی رکھ رہی ہوں وہ کتناہی مکمل ائیرٹائٹ کیوں نہ ہو یا پھر اس جار کو آپ نے کھولا بھی نہ ہو اور نہ ہی اس کی سیل )Seal(توڑی ہو اس کے باوجود آپ کے فریج میں موجود لہسن، ادرک، پھلوں و مچھلی و گوشت کی مہک اس میں بآسانی منتقل ہوسکتی ہے اور ذرا تصور کیجئے مچھلی کی مہک دیتی کافی نوش کرتے ہوئے آپ کیسا محسوس کریں گی؟کیا مائیکروویو میں کافی گرم کرنا درست ہے؟
آپ نے کافی کے دو کپ تیار کیے ایک خود کیلئے اور ایک اپنی سہیلی کیلئے لیکن باتوں کے دوران آپ کو کافی پینے کا ہوش ہی نہیں رہا پھر اچانک آپ کی نظر ٹھنڈی برف ہوتی کافی پر پڑہ اور آپ اٹھا کر جھٹ سے مائیکروویو اوون کی طرف دوڑیں تاکہ کافی کو گرم کیا جا سکے۔ لیکن ٹھہر جائیے! آپ کافی کنگ ڈم کا سب سے بڑا گناہ کرنے جارہی ہیں۔ کافی کی خوشبو اور ذائقہ پکنے کے بعد اور ٹھنڈا ہونے کے دوران کیمیائی تبدیلیوں کے نتیجے میں تباہ ہر کر رہ گیا ہے اور اگر آپ ستم بالائے ستم کے مصداق کافی کو دوبارہ مائیکرووی اوون میں گرم کرنے کی حماقت کررہی ہیں تو یاد رکھیے یہ کافی کا کپ غیر محسوس انداز میں آپ کو تیزابیت یا ایسیڈیٹی کا مریض بنادے گا۔ نیز ٹھنڈی ہوجانے والی کافی کو پیتے ہوئے آپ کو اس کے اندر چکنائی بھی تیرتی محسوس ہوگی۔
کڑک چائے کی طرح کڑک کافی!
تیز کڑوی میرا مطلب ہے کڑک چائے پسند کرنے والے افراد چائے بناتے وقت اس میں بھر بھر کر پتی کے چمچے الٹ دیتے ہیں اور پھر اس کڑک چائے سے لطف ادوز ہوتے ہیں لیکن کافی بنانے کے سلسلے میں ایسی کسی بے اصولی کی گنجائش نہیں ہے کافی بنانے کا ایک سنہری اصول یاد رکھیں 1کھانے کا چمچہ کافی ایک کپ کافی کیلئے کافی ہے۔ ہاں کپ کی تعداد بڑھ جائے تو کافی کے چمچوں کی مقدار بھی سابقہ تناسب کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑھائی جاسکتی ہے۔ اگر آپ یہ پسند نہیں کرتے تو کافی میں دودھ اور چینی کا استعمال کم کر کے بھی ”اسٹرانگ کافی“ کا ذائقہ آپ کافی حد تک محسوس کر سکیں گے۔
صحت کیلئے یہ بھلی ہے کہ بری!
یہ موضوع غذائی ماہرین، طبی ماہرین و تحقیق کاروں اور کافی مینو فیسکچرنگ اداروں کے درمیان طویل عرصے سے زیر بحث ہے۔ کافی کی حمایت میں فقط ایک ثبوت جو سامنے آیا ہے اس کا ربط جوڑا جاتا ہے اس خاصیت سے جو جسم کو ٹائپ IIذیابیطس، پارکینسز کے عارضے اور ڈیمنشیا )Demenitia( کے مرض سے محفوظ رکھنے میں معاونت کرتی ہے اس کے علاوہ دمے کے حملے، جلدی بیماریوں یا جلدی سرطان اور پروسٹیٹ کینسر سے محفوظ رکھنے میں بھی معاونت کرتی ہے۔
اسپریسو میں کیفین فلٹر سادی کافی سے زیادہ ہوتا ہے؟
والدین متوجہ ہوں جن کے بچے ناشتے میں بھی اسپریسو کافی کے بناء ناشتہ ادھورا محسوس کرتے ہیں وہ جان لیں کہ کافی کا گرما گرم کپ خوشگوار صبح کیمزے دار اور زندگی سے بھرپور خوراک لے کر آتا ہے۔
ایک اوسط اسپریسو کافی کے ایک کپ میں 30-50ملی گرام کیفین موجود ہوتی ہے جبکہ 12اونس کے ایک کپ میں 200ملی گرام کیفین کی مقدار موجود ہوا کرتی ہے۔ اس کی وجہ کافی کے دانوں کو Brewکر کے اسے اسپریسو بنانے کا دورانیہ ہے۔ 20-30منٹ تک بریو کرنے کے بعد پانی ملایا جاتا ہے جس کی وجہ سے کافی سے بھرے کپ کے ایک ایک قطرے میں خوب اچھی طرح کافی کی شاندار خوشبو رچ بس جاتی ہے۔
یہ بھی اور اسی قسم کے بہت سے حقائق و مفروضے ہیں جن کا تذکرہ ہم انشاء اللہ آئندہ شماروں میں کریں گے۔‎[‎/b‎]‎

Who is online

Users browsing this forum: User avatarGoogle, No User Avatarmodernconventschool and 69 guests