سرطان سے خوف زدہ نہ ہوں

User avatar
-=Abid Gabol=-
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 845
Joined: 21 Nov 2013, 8:09 am
Location: Alipur Janubi Punjab
Contact:

سرطان سے خوف زدہ نہ ہوں

#1



Post by -=Abid Gabol=- »


سرطان کا مرض اب نیا نہیں رہا۔ بہر حال لوگ اس سے اب بھی خوف زدہ رہتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ سارے سرطان مہلک اور جان لیوا نہیں ہوتے ۔بہت سے سرطان ایسے ہیں کہ اگر ابتدائی مرحلے پر ان سے آگاہی ہو جائے اور بروقت علاج شروع کر دیا جائے تو یہ ختم بھی ہو سکتے ہیں۔
بدقسمتی سے مریضوں کو اس مرض سے آگاہی نہیں ہے۔ میرے ایک مریض علی ،جن کی عمر اڑسٹھ برس ہے۔ ان کے فوطوں کے قریب )TESTICULAR REGION( ایک گومڑی نکل آئی۔ انھوں نے اسے معمولی سمجھ کر کوئی اہمیت نہ دی۔ ان کا خیال تھا کہ کوئی دانہ نکل آیا ہے، خو د ہی ٹھیک ہو جائے گا۔ اس بے پروائی میں چند مار گزر گئے۔ وہ میرے پاس کمر کے نچلے حصے میں درد کی شکایت لے کر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پیٹ کا نچلا حصہ بھاری ہو گیا ہے۔ انھیں کھانسی آرہی ہے جس میں خون کی آمیزش ہے۔ میں نے ہدایت دی کہ وہ فوراََ لیبارٹری ٹیسٹ کرائیں اور الٹراساوٴنڈ کی رپورٹ بھی لائیں۔ساری رپورٹیں آگئیں تو معلوم ہوا کہ ان کے فوطوں کے قریب ایک رسولی ہے جو پھیلتے پھیلتے پھیپڑوں تک پہنچ چکی ہے۔ میں نے مشورہ دیا کہ کیمیائی علاج )کیمو تھراپی( کرائیں اور رسولیوں کے کسی ماہر سے معائنہ کرائیں۔ میں نے ان سے یہ بھی کہا کہ کاش آپ اسی وقت میرے پاس آجاتے جب آپ کو گومٹری بننے کا احساس ہوا تھا تو اس پر نہایت خوبی سے قابو پایا جا سکتا تھا۔ شکر ہے کہ علی چند مہینوں میں صحت یاب ہو گئے۔
میں اپنے سارے مریضوں کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ ہر ماہ اپنا طبی معائنہ ضرور کرائیں۔ کسی غیرم معمولی چیز کو نظر انداز نہ کریں۔ غدہّ قدامیہ )PROSTATE GLAND( کے سرطان کی ابتدا ہوتے ہی پیشاپ کے نظام میں گڑبڑ ہونے لگتی ہے یا پیٹ کے عضلات پر اثر پڑتا ہے ۔ عموماََ پچاس برس کی عمر کے بعد یہ مرض لاحق ہوتا ہے۔
میرے ایک اور مریض یہ مرض سلمان، جو تیس برس کی عمر کے ہیں۔ میرے پاس آئے اور کہا کہ انھیں پیشاپ کی نالی میں تعدیہ )INFECTION( ہو گیا ہے۔ میں نے ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا تو معلوم ہواکہ انھیں غدہ قدامیہ کا سرطان ہے۔ وہ کسی طرح سے یہ بات ماننے کو تیار نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کم عمر ہیں لہٰذا یہ مرض انھیں لاحق نہیں ہو سکتا۔ انھیں سمجھایا کہ اپنے سارے مریضوں کو میں یہ ہدایت دیتا ہوں کہ وہ اپنا ماہانہ ٹیسٹ کراتے رہیں۔ ممکن ہے ان کے خاندان میں کسی کو یہ مرض لاحق ہوا ہو اور وراثت میں انھیں مل گیا ہو۔ خود کو چوق چوبند اور صحت مند رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ روزانہ پھل اور سبزیاں کھائیں، پابندی سے ورزش کریں اور ہر ماہ اپنا طبی معائنہ ضرور کرائیں۔ بیماریاں آپ سے دور رہیں گئی۔‏

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarAhrefs [Bot], User avatarGoogle Adsense, No User AvatarMajestic-12 [Bot] and 181 guests