Golden Advanced Search
Last visit was: less than a minute ago It is currently 27 Apr 2017, 10:13 am
       

All times are UTC + 5 hours




 [ 1 post ] 
Author Message
PostPosted: 09 Jan 2017, 11:48 am •  Post # 1
Online
WEBMASTER
WEBMASTER
User avatar

Joined: 18 Dec 2014, 9:02 pm
Posts: 5640
Location: Rawalpindi Pakistan
Has thanked: 3776 times
Been thanked: 12702 times
1.jpg


ہیلسنکی: طویل عرصے کی خاموشی کے بعد بالآخر موبائل فون بنانے والی کمپنی نے نوکیا نے اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرادیا۔
یہ فون ایچ ایم ڈی گلوبل ریلیز کرے گی اور اس موبائل کو نوکیا 6 کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2014 میں نوکیا کمپنی کے برانڈ کے حقوق مائیکروسافٹ نے خریدے تھے اور یوں نوکیا ونڈو فون ریلیز کئے گئے تھے۔ لیکن اب ایچ ایم ڈی نوکیا کے لیے پہلا اینڈروئڈ فون ریلیز کررہی ہے۔
ایچ ایم ڈی نے تصدیق کی ہے کہ اس میں اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کا ساتواں ورژن نوگاٹ شامل کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اینڈروئڈ فون سے نوکیا تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کی ایک وسیع دنیا کو اپنے فون میں شامل کرسکے گا جو صارفین کے لیے توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔ نئے فون کے ہارڈ ویئر میں بھی جدت پیدا کی گئی ہے اوراس اینڈروئڈ اسمارٹ فون میں 4 جی بی ریم، 64 جی بی سرکٹ اسٹوریج، 16 میگا پکسل کیمرہ اور 3 ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے۔ اضافی میموری کے لیے ایس ڈی ایم کارڈ سلاٹ بھی موجود ہے۔
2.jpg


نوکیا کے مطابق اسے چین کی مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا جہاں نوکیا برانڈ کو ایک نئی زندگی مل سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یورپ اور شمالی امریکا کے برخلاف چینی مارکیٹ بہت طاقتور اور وسیع ہوتی جارہی ہے اور وہاں سے نوکیا کو لانچ کرنا نسبتاً آسان بھی ہوگا۔ تاہم ایچ ایم ڈی کمپنی بھی نئی ہے اور اسے کئی چیلنجز کا سامنا بھی ہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس طرح نوکیا درمیانی مارکیٹ میں اپنا قدم جمانا چاہتا ہے۔ یہ ایک ایسا فون ہے جو نہ بہت مہنگا ہے اور نہ ہی بہت سستا اور اپنے ہم پلہ فونز کے مقابلے اس میں جدید ترین سہولیات رکھی گئی ہیں۔ اس کے بورڈ میں اسنیپ ڈریگن 430 سسٹم لگایا گیا ہے جبکہ قیمت قریباً 25 ہزار روپے تک متوقع ہے۔ اس میں ایٹموس ساؤنڈ پروسیسنگ سے ڈولبی ساؤنڈ سنائی دے گی جبکہ فون المونیم کے کیس میں بند ہے۔
تجزیاتی ماہرین کے مطابق اس وقت بھی بازار میں اسنیپ ڈریگن چپس کے ساتھ جدید اینڈروئڈ فون 20 سے 30 ہزار روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔ دوسری جانب فون میں ڈیزائن کا ایک اہم کردار ہوتا ہے اور اسی وجہ سے ایپل کے مہنگے فون ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوجاتےہیں۔
نوکیا 6 اینڈروئڈ فون اگلے تین ماہ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

_________________
Startrack 2020 HD Spark
TCL 40" UHD 4K+3D Smart LED Tv
Shabbir 8ft A Quality Motorized
Covering 3.1E to 115E
Join My Youtube Channel
My Motorized Dish Video


Top
 Profile Send private message  
 
 [ 1 post ] 

All times are UTC + 5 hours


Who Is Online

Users browsing this forum: No registered users and 0 guests


   Similar Topics   Author   Replies   Views   Last Post 
There are no new unread posts for this topic. ***اسمارٹ فون کو بہتربنانے والی بہترین ایپس***

in ANDROID APPLICATIONS

ASIF ALI

0

36

22 Sep 2015, 9:02 am

ASIF ALI View the latest post

There are no new unread posts for this topic. اسلام علیکم آپ سب کو ذی الحج کا پہلا جمعہُ مبارک

in TALK-SHAWK

-=M_ADNAN=-

1

19

11 Oct 2013, 11:27 am

dharkhen View the latest post

There are no new unread posts for this topic. جی میل نے ایک زبردست فیچر متعارف کروا دیا

in COMPUTERS

Papu

1

22

20 Dec 2013, 2:38 am

m_saleeM View the latest post

There are no new unread posts for this topic. ہوواوے نے میڈیا پیڈ ایکس 2 فیبلٹ متعارف کرا دیا

in ANDROID DISCUSSION

-=Abid Gabol=-

0

24

05 Mar 2015, 10:04 pm

-=Abid Gabol=- View the latest post

There are no new unread posts for this topic. Zong نے نئے موبائل انٹرنیٹ پیکج متعارف کروا دیئے

in MOBILE DISCUSSION

Papu

1

20

10 Feb 2014, 2:12 pm

sharbatali_king View the latest post


You cannot post new topics in this forum
You cannot reply to topics in this forum
You cannot edit your posts in this forum
You cannot delete your posts in this forum
You cannot post attachments in this forum

Search for:
Valid XHTML 1.0 Transitional
News News Site map Site map SitemapIndex SitemapIndex RSS Feed RSS Feed Channel list Channel list
Powered by phpBB® Forum Software © phpBB Group

phpBB SEO